مودی چوتھی طویل مدت والے غیرکانگریسی پی ایم

   

نئی دہلی : نریندر مودی جمعرات کو وزارتِ عظمیٰ پر فائز رہنے والے چوتھے طویل مدت تک وزیراعظم ہند بن گئے جب انھوں نے اٹل بہاری واجپائی کی میعاد کو پیچھے چھوڑا۔ یہ انفرادی سنگ میل پی ایم مودی کو ملک کا طویل مدت تک برسرخدمت غیرکانگریسی وزیراعظم بھی بناگیا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ واجپائی جی نے اپنی تمام تینوں میعادوں میں مجموعی طور پر 2,268 یوم وزارتِ عظمیٰ سنبھالی۔ پی ایم مودی اس مدت کو عبور کرچکے ہیں۔جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ (تمام کانگریسی) سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہ چکے قائدین ہیں۔