مودی چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ویبو‘ سے علحدہ

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم
Weibo
سے علحدگی اختیار کرلی ہے۔ بی جے پی نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ پارٹی جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) بی ایل سنتوش نے کہا کہ مودی نے سرحد اور معاشی محاذ کے بعد اب شخصی سطح پر بھی طاقتور پیام بھیجا ہے۔ حکومت نے گذشتہ روز 59 چینی ایپس پر امتناع عائد کیا تھا۔