مودی کا عنقریب دورۂ امریکہ

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر جلد ہی امریکہ کا دورہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وزیراعظم اور ٹرمپ نے حال ہی میں ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ دونوں فریق ہند۔ امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کیلئے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے منتظر ہیں۔ دورہ کی مخصوص تاریخوں کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔