انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام : ممتا بنرجی
کولکتہ :مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کھڑگ پور میں کہا کہ یہاں الیکشن چل رہے ہیں اور وہ (پی ایم مودی) بنگلہ دیش میں بنگال پر تقریر کرتے ہیں۔ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پوری طرح خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کا ویزا منسوخ کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے ڈھاکہ پہونچ کر رائے دہندوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ۔ وزیراعظم نے متوا طبقہ کے روحانی گروہ ہریچند ٹھاکر اور مندر کا دورہ کر کے بنگال کے رائے دہندوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی ۔بنگال الیکشن کے وقت مودی بنگلہ دیش کے سہ روزہ دورے پرہیں،دوسری طرف وہ بنگا ل میں بنگلہ دیشی دراندازی کاالزام بھی لگاتے رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورے پر طنزکیاہے۔ انہوں نے کھڑگ پورمیں ایک انتخابی ریلی میں کہاہے کہ جب ایک بنگلہ دیشی فنکار نے 2019 کے لوک سبھاانتخابات میں ٹی ایم سی کی ریلی میں حصہ لیا تو بی جے پی نے بنگلہ دیش حکومت سے بات کی اور ان کاویزامنسوخ کردیاگیا۔آج جب بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں، آپ بنگلہ دیش جا رہے ہیں اور کسی خاص طبقے سے ووٹ مانگ رہے ہیں توآپ کا ویزا منسوخ کیوں نہیں کیا جاناچاہیے؟ ہم اس بارے میں الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے۔ ٹی ایم سی رہنمانے کہا کہ مغربی بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم سی الیکشن کمشین کادروازہ کھٹکھٹائے گی انہوں نے کہا ہے کبھی کبھی وہ کہا کرتے تھے کہ ممتا بنرجی بنگلہ دیش سے لوگوں کو لاتی ہیں اوردراندازی کراتی ہیں۔ لیکن وہ خودبھی ووٹوں کی مارکیٹنگ کے لیے بنگلہ دیش گیاہے۔