مودی کو بچانے حکومت نے ہٹائی چینی دراندازی کی تفصیلات:کانگریس

   

نئی دہلی۔کانگریس نے وزارت دفاع کی ویب سائٹ سے چینی فوج کی دراندازی سے متعلق تفصیلات کو ہٹانے پر شدید اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کو بچانے اور حقیقت چھپانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔کانگریس ترجمان اجئے ماکن نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی فوج کی ہندوستان کی سرزمین پر وزارت دفاع کا اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی اہم تفصیلات ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے اسے ہٹادیا ہے۔ حکومت کو سچائی ظاہر کرتے ہوئے یہ بتانا چاہیے کہ وزارت دفاع کی تفصیل صحیح ہے یا وزیراعظم نے کل جماعتی میٹنگ میں جو کہا وہ صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جون کو وزیراعظم نے کل جماعتی میٹنگ میں کہا تھا ’نہ تو کوئی ہماری سرحد میں گھسا ہے‘ نہ ہی کوئی گھسا ہوا ہے اور نہ ہی ہماری کوئی پوسٹ ان کے قبضے میں ہے۔‘انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم خود اتنی بڑی بڑی بات کہتے ہیں تو اس کے بعد کوئی سوال ہی نہیں کرسکتا لیکن مودی نے جو کچھ کہا ان کے یہ سب کہنے کے بعد اور اس سے پہلے اس تعلق سے سیٹلائٹ سے ملی تصاویر ،لداخ کے شہریوں اور زمینی سطح پر ملی رپورٹوں سے کئی سوال کھڑے ہوجاتے ہیں۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ویب سائٹ سے وزارت دفاع کی تفصیلات کو ہٹانے پر اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ چینی دراندازی سے انکار اور دستاویز ہٹانے سے سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے چین کے سامنے کھڑا ہونے کی بات تو چھوڑیئے اس کا نام لینے کی بھی اُن میں ہمت نہیں ہے۔ ماکن نے کہا کہ جب مودی ملک کو بتاتے ہیں کہ ہماری سرحد میں کوئی نہیں داخل ہوا ہے تو اس تعلق سے ملی تفصیلات سے واضح ہوتا ہے کہ جھوٹ بول کر انہوں نے نہ صرف ملک کے عوام کو گمراہ کیا ہے بلکہ قوم کے ساتھ دھوکہ بھی کیا ہے۔