ہبلی : مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نیچ کہنے کی کوشش کرنے پر چیف منسٹر سدارامیا اور کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔ ہبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جوشی نے کہا، سدارامیا اور کانگریس پارٹی نے ہمیشہ پی ایم مودی کو ’نیچ‘ کہنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر منی شنکر ائر نے بھی اسی انداز میں پی ایم مودی کو مخاطب کیا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ایم مودی جی کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ’نیچ‘ لفظ کا استعمال کانگریس پارٹی کے گھمنڈ (تکبر) کی مثال ہے۔چیف منسٹر سدارامیا نے مفت چاول اسکیم کے لئے چاول فراہم کرنے سے انکار کرنے پر بی جے پی کی مرکزی حکومت کو ’نیچ‘ قرار دیا تھا۔