مودی کیخلاف وارانسی میں بھیم آرمی کے سربراہ کا مقابلہ؟

   

نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے آج بانی بی ایس پی کانشی رام کی بہن کے ساتھ ایک ریالی سے خطاب کیا اور اعلان کیاکہ وہ وارانسی لوک سبھا حلقہ سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف چناؤ لڑیں گے۔ اِس اقدام سے اترپردیش میں ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد کو پریشانی ہونے کا امکان ہے۔ بھیم آرمی یوپی میں دلتوں کو متحرک کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے خلاف بھی بھیم آرمی کا امیدوار انتخابی میدان سنبھالے گا۔