مودی کی ریکارڈ مسافروں کیلئے سول ایوی ایشن سیکٹر کی ستائش

   

نئی دہلی: کورونا وبا سے باہر آنے کے بعد روزانہ چار لاکھ سے زیادہ مسافروں کو پرواز کی سہولیات فراہم کرنے پروزیر اعظم نریندر مودی نے شہری ہوابازی کے شعبے کی تعریف کی ہے۔ منگل کو وزیر اعظم نے کہا کہ سول ایوی ایشن سیکٹر نے نہ صرف چار لاکھ کا ہندسہ عبور کیا ہے بلکہ کورونا وبا سے پہلے کے مقابلے زیادہ مسافروں کو پروازکی سہولت مہیاکرائی ہے ، جوقابل تعریف ہے۔ مودی نے کہا کہ ملک بھر میں رابطوں کومزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوزکی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کو مزید آسان بنانے اور معاشی ترقی کے لیے بھی اہم ہے ۔ شہری ہوابازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک شاندار اشارہ ہے ۔ ہماری توجہ پورے ہندوستان میں کنیکٹوٹی کو مزید بہتربنانے کے ساتھ ساتھ زندگی کو زیادہ آسان بنانے پر ہے اور یہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم ہے ۔