مودی کی پیوش گوئل کو سالگرہ پر مبارکباد

   

نئی دہلی ، 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ریلوے وزیر پیوش گوئل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی عمرکی دعا کی ۔آج گوئل کی 56 ویں سالگرہ ہے ۔ مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ‘‘ میرے کابینہ کے ساتھی پییوش گوئل جی کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ وہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک کی تجدید کاری میں سب سے آگے ہیں ۔ وہ ملک میں تجارت اور انٹرپینور شپ کو آگے لے جانے میں مؤثر تعاون کر رہے ہیں ۔ میں ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں ’’۔ پیشہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے پاس ریلوے کے علاوہ وزارت صنعت وحرفت کا چارج بھی ہے ۔