مودی کی گنے کی قیمت بڑھانے کےکابینہ کے فیصلہ کی ستائش

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گنے کی قیمتوں میں اضافے کے کابینہ کے فیصلے کی تعریف کی۔ مودی نے کہا، اس قدم سے ہمارے گنے کی کاشت کرنے والے کروڑوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز وزیر اعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے لیے گنے کی قیمتوں میں اضافے کو منظوری دے دی، جسے منصفانہ اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) کہا جاتا ہے ۔ مودی نے اپنے آفیشل ایکس پر کہا کہ گنے کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ گنے کی نئی ایف آر پی 340 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے جو کہ موجودہ 315 روپے فی کوئنٹل سے زیادہ ہے ۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں تقریباً آٹھ فیصد زیادہ ہے ۔