مودی کے خلاف تحریک مراعات سیاسی مقصد براری

   

وزیراعظم نے تلنگانہ کی مخالفت نہیں کی، بنڈی سنجے کی وضاحت
حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی بھی علحدہ تلنگانہ کی مخالفت نہیں کی۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے شہرت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک مراعات پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کے وقت کانگریس ارکان کی جانب سے پپر اسپرے کا استعمال ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بل پر ووٹنگ میں وجئے شانتی نے حصہ لیا لیکن کے سی آر غیر حاضر رہے۔ تلنگانہ بل کی منظوری میں کے سی آر کا ووٹ شامل نہیں ہے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ تلنگانہ عوام کو کے سی آر کی حقیقت سے واقف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں علحدہ تلنگانہ تشکیل کی تائید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں غیر ضروری احتجاج کرتے ہوئے سیاسی مقصد براری کی کوشش کی جارہی ہے۔ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر ٹی آر ایس ارکان کو پارلیمنٹ میں احتجاج سے کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں چھوٹی ریاستوں کے قیام کے ذریعہ تمام علاقوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ ر