کولکتہ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کا نظم و نسق وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار کی شام شروع ہونے والے دو روزہ دورۂ کولکتہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کے لئے نقص سے پاک سکیورٹی انتظامات کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انٹلی جنس برانچ نے ریاست کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ کم از کم 3 تنظیموں نے ایرپورٹ پر بڑے پیمانے پر جمع ہونے کا منصوبہ بنایا ہے اور سڑکوں پر جمع لوگ وزیراعظم کو سیاہ پرچم دکھائیں گے۔