مودی کے دورہ کے خلاف چندرابابونے سیاہ شرٹ پہنی

   

حیدرآباد یکم مارچ(یواین آئی)اے پی کو خصوصی درجہ دینے سے انکار ، وشاکھا ریلوے زون کے قیام میں ریاست سے ناانصافی کے باوجود وزیراعظم مودی کے دورہ اے پی کے خلاف ریاستی وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے آج سیاہ شرٹ پہنی ۔انہوں نے مودی کے دورہ کی مخالفت کے اظہار کے طورپر یہ سیاہ شرٹ پہنا۔چندرابابو کا ماننا ہے کہ وشاکھاپٹنم کے ریلوے زون کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی نے ریاست سے ایک اور ناانصافی کی ہے کیونکہ یہ زون بغیر کسی آمدنی والا ہے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ مودی کے دورہ کی مخالفت کی جائے ۔ہر کسی کو مرکز کے اس قدم کی مذمت کرنی چاہئے ۔