مودی کے ہاتھوں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے گل مرگ میں آج کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے دوسرے ایونٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا کہ جموں کشمیر کھیلوں کے مرکز میں تبدیل ہورہا ہے۔ اس ایونٹ میں 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظامیہ علاقوں سے اتھلیٹ شرکت کررہے ہیں۔ نیز یہ ایونٹ 2 مارچ تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت کی ایک کوشش ہے اور گل مرگ نے ثابت کیا ہیکہ جموں کشمیر امن اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونا چاہتا ہے۔