نئی دہلی۔ اقلیتی کمیشن کے سربراہ اقبال سنگھ لال پورہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ہم میں سے زیادہ تر سے بہتر سکھ’ ہیں۔ آئی پی ایس افسر سے بی جے پی لیڈر بنے لال پورہ نے بھی دعویٰ کیا کہ حکومت سکھوں کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔ اقبال سنگھ لال پورہ نے دی پرنٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سکھوں کے زخموں کو مکمل طور پر مندمل کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر بات کی۔ لال پورہ، جو پنجاب پولیس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل تھے، کو اگست 2022 میں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اقبال سنگھ لال پورہ، جن کا تعلق سکھ برادری سے ہے، نے مودی حکومت کے کچھ خاص اقدامات کا بھی حوالہ دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ حکومت سکھوں کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔ ان اقدامات میں انہوں نے 2019 میں کرتار پور راہداری کھولنے اور پھر اسی سال خفیہ بلیک لسٹ سے بیرون ملک آباد سکھوں کا نام نکالنے کا ذکر کیا۔ومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین لال پورہ نے مزید کہا، ”سکھوں کو غیر ملکی شہریوں کی بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ہم انہیں نوکریاں دے رہے ہیں۔ مودی حکومت سب کچھ کر رہی ہے۔