مودی ۔ روحانی ملاقات منسوخ

   

Ferty9 Clinic

بشکیک ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ایران حسن روحانی مجوزہ ملاقات جو ایس سی او چوٹی کانفرنس کے موقع پر علحدہ طور پر بشکیک میں ہونے والی تھی منسوخ کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی روحانی سے 3.35 منٹ پر آج دوپہر ایک ظہرانہ پر ملاقات کرنے والے تھے لیکن دونوں قائدین ملاقات نہیں کرسکے ۔ کیونکہ مودی کرغزستان کے دارالحکومت کو تاخیر سے پہونچے ۔ وہ دو روزہ سرکاری دورہ کرغزستان پر ہیں ۔ تاہم ان کی ملاقات صدر چین ژی ژن پنگ ، صدر روس ولادیمیر پوٹین اور صدر افغانستان اشرف غنی سے ہوئی ۔ مودی نے صدر کرغزستان سورن بے جین بیکوف سے جمعہ کے دن ملاقات کی ۔ اس کے دوران دونوں ممالک نے اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم کیا اور ان میںاضافہ کیا ۔ مودی اور روحانی کی ملاقات نے کئی مسائل پر جن میں امریکی تحدیدات کو چیالنج کرنا بھی شامل ہے بات چیت ہونے والی تھی ۔ علاوہ ازیں چاہ بہار راکٹ بھی سرفہرست تھا ۔ 6 ماہ طویل استثنیٰ جو ہندوستان اور دیگر 7 ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری کیلئے دیا گیا تھا /2 مئی کو ختم ہوچکا ہے ۔