مودی ۔ شاہ عوام کے سب سے بڑے دشمن : فاروق عبداللہ

   

سرینگر 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو عوام کے سب سے بڑے دشمن قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں۔ سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر میں میر بابری دل میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور امیت شاہ عوام کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تقسیم ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر کرنے کی کوشش ہے ۔ تاہم عوام نے بی جے پی کے نفرت کے ایجنڈہ کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ لوگ دستور کے دائرہ کار کو ہی بدلنا چاہتے ہیں۔