نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو موربی پل حادثہ کے متاثرین سے ملاقات اور جائے واقعہ کا دورہ کرنے کے بعد موربی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ، جس میں حادثہ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ افسران کو متاثرہ کنبوں کے رابطے میں رہنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اس دکھ کی گھڑی میں انہیں ہر ممکن مدد ملے ۔ وہیں اس دوران افسران نے وزیر اعظم کو بچاو کاموں اور متاثرہ لوگوں کو دی جانے والی امداد کے بارے میں جانکاری دی ۔