احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے پیر کو امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائی۔ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ موربی پل گرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ وہ بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو’ یاترا کے دوران کسانوں، نوجوانوں اور قبائلیوں سے ملاقات کے بعد ان کے مسائل سن کر انہیں درد محسوس ہوا۔