٭ کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ اگر مورخ رام چندر گوہا اپنے غیرقانونی گرفتاری و حراست کو چیلنج کرتے ہیں تو وہ ان کیلئے وکالت کرنا پسند کریں گے۔ چدمبرم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جس وقت رام چندر گوہا کو گرفتار کیا گیا اس وقت انہوں نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ وہ اکیلے تھے اور ان کا دفعہ 144 لاگو نہیں ہوتی۔ پولیس نے رامچندر گوہا کے بشمول احتجاجیوں کو آج بنگلور کے ٹاؤن ہال میں گرفتار کرلی۔