موسمی اور وبائی امراض سے متعلق شعور بیداری مہم

   

نظام آباد :سم برسات کے پیش نظر موسمی و وبائی امراض کا خطرہ اور عوام کی حفظان صحت کے مدنظر رکھتے ہوئے سنیئر کار پوریٹر بلدی ڈیویژن نمبر 58 مسٹریم اے قدوس نے نظام آباد بلدیہ انچارچ ہلت آفیسر محمد ساجد علی۔ سانٹیٹری ا نسپکٹر سری کانت کے ہمراہ دھارو گلی لائین گلی – برکت پورہ – احمدی بازار – آعظم روڈ برابازار علاقوں میں واقع مکانات پہنچ کر عوام کو صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے۔ گھروں میں مختلف جگہوں و برتنوں اور سامان میں پانی جمع نہ رہنے۔ ٹھرے ہوئے پانی میں مچھروں کی افزائیش اور بیماریوں کے پھیلنے کے خطرات سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے شعور بیدار کیا۔یم اے قدوس جو ہر آئے دن عوام کی بھلائی اور انکے مسائل کے حل کیلے سرگرم رہتے ہیں اور سرکاری فنڈ کے ذریعہ تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوے ڈویژن نمبر(58) کو مثالی ڈیویژن بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کی صحت و تندرستی کی بھی صاف صفائی کی گھر گھر مہم چلائی ہے اور عوام کو صاف صفائی۔ اپنے مکانوں کے اطراف گندگی و کچرا جمع نہ رکھنے کی بھی تلقین کی ہے۔ اسکے علاوہ پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے۔ نالیوں میں گھر سے نکلنے والے کچرے کو نہ ڈالنے کے علاوہ بلدیہ کی جانب سے آنے والی گاڑی میں کچرا ڈالتے ہوئے بلدیہ کی صفائی مہم میں تعاون کرنے کی عوام الناس سے اپیل کی ہے۔