حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : سردیوں میں سردی کی وجہ سے انسان سستی محسوس کرتے ہیں ۔ سردی کی وجہ سے بھوک بھی نہیں لگتی ۔ جسم تیزی سے توانائی کھو دیتا ہے ۔ ایسے حالات میں شکر قندی کھانا فائدہ مند ہے ۔ شکر قندی وٹامن اے ، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ بیٹیا کیروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں ۔ یہ سانس کی نکالی کو انفیکشن سے بچاتے ہیں ۔ پکے ہوئے شکر قندی کھانے سے جسم کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے ۔ اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ آنکھوں کے مسائل دور ہوتے ہیں ۔ سردیوں میں شکر قندی کھانا جسم کو ضروری کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتا ہے ۔ وہ آہستہ آہستہ توانائی چھوڑتے ہیں اور تھکاوٹ کو دور کرتے ہیں ۔ شکر قندی وٹامنز ، منرلز اور فائیبر سے بھر پور ایک غذائیت بخش ہے جو آنکھوں ، جلد ، بالوں ، دل اور نظام ہاصمہ کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنی چاہئے ۔ زیادہ مقدار سے گیس یا وزن بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔۔ ش
