موسم کی تبدیلی،حیدرآباد میں کئی افراد وبائی امراض سے متاثر

   

حیدرآباد22فروری(یواین آئی) حیدرآباد کے کئی علاقوں میں کئی افراد وبائی امراض بالخصوص بخاراورکھانسی کے شکار ہیں۔ گذشتہ 15دنوں کے دوران شہر کے فیور اور دیگر ہاسپٹلس میں آوٹ پیشنٹ اور ان پیشنٹ کی تعداد میں اضافہ درج کیاجارہا ہے ۔ دوپہر 12بجے تک بھی آوٹ پیشنٹ شعبہ کے مریضوں کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ مریضوں نے کہاکہ بخار تقریبا 10 دنوں تک کم نہیں ہورہا ہے ۔