موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری

   

بعض کپڑے صرف سردیوں میں استعمال ہوتے ہیں ان میں کوٹ سویٹر اور گرم شالیں وغیرہ شامل ہیں ان کو ہر سال خریدنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اگر ایک دفعہ خرید لئے جائیں توتین چار سال تک چل جاتے ہیں ان کی خریداری میں آپ ایک بات کا دھیان رکھیں وہ یہ کہ آپ ایسا ڈیزائن منتخب کریں جو دو تین سال کے استعمال میں موجود فیشن کے قریب رہے تین چار سال تک اب اس بڑے خرچ سے محفوظ ہوجائیں گی اس بچائی ہوئی رقم سے آپ کوئی اور چیز خریدسکیں گی یا پھر اس رقم کو آپ اپنی بحث میں شمار کرسکیں گی،اونی کپڑا یا اون خریدتے وقت دیکھیں کہ کپڑا رنگ لگنے سے محفوظ ہو بناوٹ ڈیزائن اور رنگ بھی موزوں ہو۔گرمیوں میں عام طور پر ہلکے کپڑے استعمال ہوتے ہوئے جوکہ نسبتاً کم پائیدار ہوتے ہیں گرمیوں کیلئے ہلکا پھلکا لباس ہی موزوں رہتا ہے گرمیوں میں جسم کے ساتھ چپکنے والے کپڑے پہننے والے اور دیکھنے والوں دونوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔کونسا رنگ آپ کیلئے مناسب ہے ؟ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ بعض رنگ پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور بعض رنگ پہن کر آپ خود کو گرم محسوس کرتی ہیں ؟ شاید آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہو کہ بعض رنگ پہن کر آپ اپنے تئیں لمبی یا بڑی محسوس کرنے لگتی ہیں اور بعض رنگ آپ کو چھوٹا کر کے دکھاتے ہیں ان سب باتوں کا تعلق رنگوں کی خصوصیات سے ہے جب آپ سوچ سمجھ کر اپنی شخصیت سے ہم آہنگ رنگ استعمال کرتی ہیں تو اس کا اثرخوشگوار پڑتا ہے اور اگر آپ بغیر سوچے ہوئے یا بغیر کسی تردد کے کہ وہ رنگ آپ کے مزاج یا شخصیت سے میل کھاتا بھی ہے یا نہیں اسے پہن لیتی ہیں تو اچھے خاصے خوبصورت لباس دیکھنے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں ، رنگ اپنی خصوصیات کے باعث گرم یا سرد تاثرات ہیں اس لحاظ سے سرخ اور تاریخی رنگ نہایت گرم اور نیلے بنفشئی رنگ نہایت سرد تاثر کے حامل ہوتے ہیں جب آپ اپنے لباس کیلئے رنگ کا انتخاب کریں تو اس بات کو ضرور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ موسم کی نسبت سے رنگوں کا انتخاب کرسکیں سرخی یا پیلاہٹ والے رنگوں کو ’’پیش قدمی‘‘کرتے ہوئے رنگ کہا جاتا ہے اور نیلاہٹ اور سبزی مائل رنگوں کو پیچھے ہٹنے والے یا’’گریزپا‘‘رنگ کہتے ہیں اگر آپ تصور کریں تو پیش قدم رنگوں کا مشاہدہ متعلقہ چیزیں آپ کو نزدیک دکھاتا ہے اور وہ شے آپ کو بڑی نظر آتی ہیں برخلاف اس کے گریزپا رنگوں کی چیزیں دور ہٹتی دکھائی دیتی ہیں نتیجے کے طورپر چھوٹی نظر آتی ہیں اس اعتبار سے اپنے سائز جسامت یعنی قدروقامت کے لحاظ سے اپنے لباس کیلئے رنگ منتخب کرنا ضروری ہے رنگ کا ہلکا یا گہرا پن سائز کو متاثر کرتا ہے گہرے رنگ سائز کو گھٹا کر پیش کرتے ہیں جب کہ ہلکے رنگ سائز کو بڑھاتے ہیں۔