موسم گرما کے ٹرینڈی اور ہاٹ اسٹائل

   

موسم چاہے کوئی سا ہی کیوں نہ ہو‘خواہ وہ سرما کی سرد‘اداس اور بوجھل کر دینے والی شامیں ہوں رنگوں سے سجا مون سون ہو کھلتے شگوفو اور مہکتی ہواؤں کے سندیسے لاتا موسمِ بہار ہو یا پھر گرما کے طویل حبس و گھٹن سے بھرپور دن ہوں۔خواتین خود کو موسم کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید فیشن کے ٹرینڈی اسٹائل میں دیکھنا پسند کرتی ہیں اور اس کیلئے وہ کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ان کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ وہ موسم کی مناسبت سے فیشن کے وہ جدید انداز اپنائیں کہ ہر موسم میں حسین‘دلکش و باوقار نظر آئیں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اس خطے کے باسیوں کیلئے گرما سال کا طویل ترین موسم ہے جو سال کے بیشتر حصوں میں ہم پر چھایا رہتا ہے خصوصاً سال کے ان مہینوں میں گرمی کی حشر سامانیاں اپنے عروج پر نظر آتی ہیں اور ہر شخص خود سے اور موسم سے بے زار نظر آتا ہے تاہم اس آگ برساتے موسم میں بھی خواتین کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ان کے لباس سے لے کر ان کا میک اپ‘ ہیئر اسٹائل دیگر لوازمات سبھی کچھ فیشن کے مطابق اور ٹرینڈی ہو اور وہ اس بارے میں خود کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھنا چاہتی ہیں تو ذیل میں دیئے گئے ہمارے یہ مشورے آپ ہی کیلئے ہیں۔سمر اسٹائل کو ہلکا پھلکا‘آرام دہ اور استعمال میں آسان ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی وہ فیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بھی ہو۔سو اس آگ برساتے موسم کو خوش دلی سے خوش آمدید کہنے کیلئے اپنی وارڈ روب کو جدید فیشن ٹرینڈز سے آراستہ کریں اور ایک شاندار‘آرام دہ‘اسٹائلش اور کول لک حاصل کریں۔