روم۔ اٹلی میں ایک وزیر کو ایک پارک کا نام ماضی کے ڈکٹیٹر بینیٹو موسولینی کے بھائی آرنالڈو کے نام پر رکھنے کی تجویز دینے پر مستعفی ہونا پڑ گیا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران بینیٹو موسولینی نازی جرمن رہنما اڈولف ہٹلر کا حلیف تھا۔ اطالوی دارالحکومت روم سے 27 اگست کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم ماریو دراگی کی کابینہ کے جونیئر وزیر کلاؤڈیو دوریگون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ ان کے انتخابی حلقے اور ملکی دارالحکومت روم سے جنوب کی طرف واقع شہر لاٹینا میں واقع ایک پارک کا نام بدل کر آرنالڈو موسولینی کے نام پر رکھ دیا جائے۔