موسیٰ ندی پر تعمیر کئے جانے والے برجس میں تاریخی ورثہ کی جھلکیاں ہوں گی

   


عہدیداروں کے ساتھ کے ٹی آر کا اجلاس ، ماہرین اور تجربہ کار اداروں کی خدمات سے استفادہ کی ہدایت
حیدرآباد 29 نومبر ۔ (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے موسیٰ ندی پر پیرس کے طرز پر تعمیر کئے جانے والے برجس کو تاریخی عکس کے طرز پر تعمیر کرکے تہذیبی ورثہ کی جھلکیوں کو نمایاں طورپر پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کیلئے تجربہ کار ماہرین اور اداروں کی خدمات سے استفادہ پر زور دیا ۔ نانک رام گوڑہ کے ( ایچ بی سی ایل) آفس میں کے ٹی آر نے محکمہ بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کا جائزہ طلب کیا ، گریٹر حیدرآباد کی تعمیر و ترقی کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ پیرس کا دورہ کرچکے عہدیداروں کی ٹیم نے اپنے دورۂ پیرس اور موسیٰ ندی پر تعمیر ہونے والے برجس کے ڈیزائن اور رپورٹ کو پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ پیش کیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کے ٹی آر نے برجس کی تعمیرات کیلئے کئی تجاویز اور مشورے بھی دیئے ۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کے وہ عام برجس کی طرح موسیٰ ندی پر برجس تعمیر نہ کریں بلکہ مجوزہ برجس کی تعمیر تاریخی ماڈل پر مبنی ہونی چاہئے ۔ خاص طورپر پرانے شہر کی طرف تجویز کردہ برجس کو متعلقہ علاقوں کی تاریخی عمارتوں کی عکاسی کرنے ڈیزائن کیا جانا چاہئے ۔ اجلاس میں دوسرے مرحلے کے ایس آر ڈی پی کے کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ ابھی تک زیادہ تر ترقیاتی پراجکٹس شہر کے مغرب میں واقع آئی ٹی کاریڈور میں کئے گئے ۔ انھوں نے عہدیداروں کو شہر کے مشرقی و شمالی جنوبی علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبے تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ ن