موسیٰ ندی کی صفائی کے لیے بی جے پی کی مہم

   

ٹی آر ایس حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی جے پی نے تلنگانہ میں آج سے موسیٰ ندی کی صفائی کی مہم شروع کی ہے ۔ اس نے ٹی آر ایس حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ندی کے اطراف واکناف کی گندگی کو صاف کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ اس کے علاوہ موسیٰ ندی کے کناروں پر ناجائز قبضوں کو برخاست کروایا جائے ۔ ریاستی بی جے پی صدر کے لکشمن نے اس مہم کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ ندی دن بہ دن آلودگی کی انتہا کو پہونچ رہی ہے ۔ اس علاقہ میں ترکاریاں پیدا کی جارہی ہیں ۔ گندے پانی سے ترکاریوں کو اگانے کا عمل انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ موسیٰ ندی پر کئی ناجائز قبضے پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے موسیٰ ندی کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا تو بی جے پی کی جانب سے شدید احتجاج شروع کیا جائے گا ۔۔