موسی ندی پر بریجس کے ڈیزائین کا مقابلہ ‘ 2 نومبر کو نتائج

   

حیدرآباد۔ 25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے شہر میں موسی ندی پر بریجس کی تعمیر ‘ انہیں خوبصورت بنانے اور تزئین کیلئے فن تعمیر کے ڈیزائین کا مقابلہ رکھا گیا جس کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ نتائج کا 2 نومبر منگل کو اعلان کیا جائیگا۔ متعلقہ کمیٹی کی جانب سے تین بہترین تجاویز کو طئے کرکے انعامات دئے جائیں گے ۔ پہلا انعام دو لاکھ روپئے ‘ دوسرا انعام ایک لاکھ روپئے اور تیسرا انعام پچاس ہزار روپئے کے علاوہ ایک ترغیبی انعام 20,000 روپئے دیا جائیگا ۔ 30 ستمبر کو کارپوریشن نے موسی ندی کو ترقی دینے مقابلہ کا اعلان کیا تھا ۔ یہ مقابلہ در اصل 14 برجس اور راستوں کا ڈیزائین پیش کرنا تھا ۔ ان 14 میں افضل گنج پر موسی ندی کے دو برجس کے درمیان پیدل راستہ ڈیزائین بھی شامل تھا ۔ کارپوریشن کی جانب سے ہر برج میں تلنگانہ کے کلچر اور شہر حیدرآباد کے ورثہ کو اجاگر کیا جانا ضروری ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ موسی ندی کو بہتر بنانے ‘ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ‘ موسی ندی کے دونوں جانب ٹریفک کے بہاو کو سہل بنانے ‘ تجارتی اور کمرشیل ادارہ جات کے قیام ‘ آلودگی کو کم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے امور کو اس میں شامل رکھا جائیگا ۔