مولاعلی درگاہ کیلئے ریمپ کی جلد تعمیر کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملکاجگری میں مولاعلی مزار پر ریمپ کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔ کام مکمل ہونے کے بعد ریمپ لوگوں کو بغیر کسی مشکل کے پہاڑی کی چوٹی کے مزار تک جانے میں مدد ہوگی۔ مولا علی کا مزار سطح سمندر سے تقریباً 614 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہے۔ مزار تک پہنچنے کے لئے لوگوں کو ملکاجگری روڈ سے 550 قدم چلنا پڑتا ہے۔ 550 سیڑھیاں چڑھنا آسان کام نہیں ہے، خاص کر بزرگوں، خواتین کے لئے مشکل ہے۔ عوامی شکایات ملنے کے بعد حکومت نے زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لئے مین روڈ سے پہاڑی چوٹی تک ایک ریمپ کی تعمیر کی منظوری دی۔ ریمپ کی تعمیری کام 2014 میں شروع ہوا تھا اور پہلا مرحلہ 2017 میں مکمل ہوا تھا جس میں کل 550 سیڑھیوں میں سے 230 مکمل ہوگئے۔ دوسرے مرحلے کا کام 2021 میں شروع ہوا ابھی تک جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے دوسرے مرحلے کے کاموں کے لئے 20 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا تھا۔ یہ کام 2022 تک مکمل ہونے کی امید تھی۔ اہلکاروں نے بتایا کہ تقریباً کام مکمل ہوچکا ہے۔ صرف 20 فیصد ہی کام باقی ہے۔ ٹھیکہ داروں کو پتھریلی خطوں پرریمپ بنانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چٹانوں کو احتیاط کے ساتھ کاٹنا پڑا کیونکہ اطراف کے علاقوں میں آبادی ہے۔ کام کی تکمیل کے بعد کار مزار کے قریب تک جاسکتی ہے۔ ش