حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسیس میں میرٹ کی اساس پر یو جی اور پی جی کورسیس میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اردو، انگریزی، ہندی ، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشیل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، صحافت و ترسیل کے علاوہ ایم کام اور ایم ایس سی ریاضی شامل ہیں۔ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے آنرس، جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی، بیچلر آف ووکیشنل کورسیس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی اور دیگر کورسیس دستیاب ہیں۔ لکھنؤ کے کیمپس میں بھی مختلف زبانوں میںکورسیس کی سہولت حاصل ہے۔ خواہشمند امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ر