گوہاٹی (آسام): آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) سربراہ اور حلقہ لوک سبھا ڈھبری کے رکن پارلیمان بدر الدین اجمل اور ان کے چھوٹے بھائی سابق ایم پی سراج الدین اجمل کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ وزیر صحت ہیمانتا بسوا شرما نے یہ اطلاع دی۔ بدر الدین اجمل ممبئی میں اپنے گھر میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کے بھائی کو ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔
Sugar level in my blood have been fluctuating since last week and I am at bed rest under doctor's supervision at my home. I am diabetic and have confined myself to my home, avoiding travels and meetings since the pandemic broke out.
1/2
— Maulana Badruddin Ajmal (@BadruddinAjmal) July 9, 2020
مولانا بدر الدین اجمل نے اپنے ٹوئٹر بلاگ پر بتایا کہ پچھلے ہفتہ سے میری ذیابطیس کے مرض میں اتار چڑھاؤ آرہے تھے اور میں اپنے گھر میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں آرام کررہا ہوں۔ میں ایک ذیابطیس کا مریض ہوں اور میں گھر پر ہی مقیم ہوں۔ جب سے یہ عالمی وباء شروع ہوئی ہے میں کسی سے ملنا جلنا اور سفر کرنابند کردیا ہو ں۔“ ذرائع کے مطابق حلقہ سادیا کے بی جے پی رکن اسمبلی بولین چیتیا اور سابق کانگریس رکن پارلیمان سشمیتا دیو بھی کوویڈ۔19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔