مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری کی بغداد سے واپسی

   

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (راست) حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیبؔ جانشین حضرت کامل کی 35 افراد پر مشتمل قافلہ کی حضرت سیدنا جدنا عبدالقادر جیلانی قدس سرہ کی زیارت اور مقامات مقدصہ کی زیارت کے بعد حیدرآباد واپسی ہوئی ۔ واپسی سے پہلے حضرت سیدنا عبدالجبار الگیلانی ؒ و حضرت شیخ صالح گیلانی ؒ کی مراسم کا حضرت مولانا ہاشم الگیلانی کی جانب سے مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری کو ادائی خدمت کا حکم دیا گیا اور مولانا شطاری نے دعا خیرو فاتحہ و خدمت بارگاہِ جات ادا کی اور ملت اسلامیہ ہند کیلئے سربلندی کی اور امن و سلامتی کی رقت انگیز دعا کی۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسینی قادری شطاری منتخب سجادہ نشین و جانشین بھی موجود تھے۔ مولانا شطاری نے پیران پیر سے مسلسل بارگاہ میں قیام تک حاضری کے موقع پر ملت اسلامیہ کیلئے دعائیں جاری رکھیں اور پیران پیر سے خوشخبریاں حاصل کیں ۔