مولانا صدیقی نے بھائی کے جنازہ میں شرکت کی

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کو عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو ایک وقت کی نرمی دیتے ہوئے اپنے بھائی کے جنازے میں مشروط شرکت کی اجازت دی جس پر مولانا نے اپنے بڑے بھائی علیم صدیقی ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ پڑھائی۔مولانا کلیم صدیقی پر اتر پردیش کے ریاستی انسداد دہشت گردی دستہ نے بڑے پیمانے پر مذہبی تبدیلی کا ریاکٹ چلانے کا الزام عائد کیا ہے، وہ اتر پردیش کے مظفر نگر میں واقع اپنے آبائی گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے اپنے بھائی علیم صدیقی کے جنازے میں شرکت کی اور نماز جنازہ پڑھائی ۔