مولانا عطاء الرحمن وجدی کا انتقال

   

نئی دہلی: وحدت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا عطاء الرحمن وجدی کا ہفتہ کو اتراکھنڈ کی دارالحکومت دہرادون کے میکس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ مولانا عطاء الرحمن وجدی بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے صدر بھی تھے کو دہرادون کے ہاسپٹل میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔ مولانا وجدی کو ایک ہفتہ قبل نازک حالت میں دہرادون کے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ دھولی خال لایا گیا جہاں شام کو نماز جنازہ کے بعد انہیں قطبشیر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ عطاء الرحمن وجدی نے بابری مسجد کی تعمیر کے لیے مہم چلائی تھی، جسے ہندو دائیں بازو کے عناصر نے 6 دسمبر 1992 کو منہدم کیا تھا اور جہاں موجودہ رام مندر اتر پردیش کے ایودھیا میں کھڑا ہے، پچھلے کئی سالوں سے انہیں بابری مسجد کا بانی رکن بھی بنایا گیا تھا۔