مولانا فضل الرحمٰن کو صدر بنایا جائے: عبدالغفور حیدری

   

کراچی : جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو صدر بنایا جائے، اتحادی جماعتوں کا اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کیدوران جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔ان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کا کوئی وژن نہیں تھا، اس نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،بلکہ اس نے ہمارے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا۔