مولانا محمد ضیا عرفان قادری حسامی کے سمدھی کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : شہر حیدرآباد کی نامور شخصیت مولانا حافظ و قاری سید عبدالقدیر جو تقریبا 25 سال سے اسلامک سنٹر نیو یارک میں مقیم تھے نے کئی دینی درسگاہوں کی بنیاد ڈالی ایک ہفتہ قبل نمونیا اور فالج کے باعث کے بعد بروز چہارشنبہ 18 مارچ 2020 کی اولین ساعتوں انتقال ہوگیا وہ ایک قابل استاد کی حیثیت سے مشہور تھے ۔ حیدرآباد میں ان کا گھرانہ علمی گھرانہ بیت الحفاظ کے نام سے موسوم ہے ۔ جناب جابر پٹیل جو ان کے قریبی رشتے دار ہیں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مولانا محمد ضیا عرفان قادری حسامی کے سمدھی اور ڈاکٹر محمد سلمان کے خسر تھے ۔ مرحوم کے فرزند مولانا مفتی سید سلمان حال مقیم جاپان دوسرے فرزند مولانا حافظ و قاری سید سفیان حال مقیم دوبئی تیسرے فرزند مولانا حافظ و قاری سید سلیمان حال مقیم نیویارک اور مولانا حفاظ و قاری سید معاذ چوتھے فرزند ، چار لڑکیاں بھی قابل ذکر ہیں ۔ مرحوم کی تدفین 18 مارچ بعد ظہر عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074594368 پر ربط کریں ۔۔