حیدرآباد۔ مولانا نصیر الدین کی نماز جنازہ سعید آباد عیدگاہ اجالے شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ سے متصل قبرستان میں ہفتہ کے روز عمل میں ائی ہے۔
عوام اور مولانا نصیر کے چاہنے والوں کی کثیرتعداد نماز جنازہ اور تدفین میں شریک تھے اور ان کے دونوں فرزندان مقیم الدین یاسر اور بلیغ الدین جابر نے تدفین کی ذمہ داری پوری کی ہے۔
علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔
پیشہ سے بوساچ پمپ میکانک 70سالہ مولانا نصیر الدین‘ جماعت اسلامی کے سرگرم رکن تھے اور اس تنظیم کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے تحریک تحفظ شرعیہ اسلام (ٹی ٹی ایس ائی) کا قیام عمل میں لایاتھا۔
اس کے علاوہ سعید آباد میں اسلامی ادارے مدرسہ جامعات البنات کے قیام میں بھی ان کا اہم رول رہا ہے۔