مولانا کلیم صدیقی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

   

نظام آباد میں کل جماعتی پریس کانفرنس ، علماء ، حفاظ اور سیاسی قائدین کی شرکت

نظام آباد : مولانا کلیم صدیقی صاحب کو جلد از جلد با عزت رہا کیا جائے ورنہ سارے ملک میں بڑے پیمانوں پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔کُل جماعتی پریس کانفرنس سے صدر جمیعت علماء ضلع نظام آباد حافظ محمد لئیق خان نے یہ بات کہی ۔شہر نظام آباد میں مولانا کلیم صدیقی صاحب کی رہائی کے سلسلہ میں ایک کلُ جماعتی پریس کانفرنس رکھی گئی جس میں تمام ہی مسلک کے علماء کرام و حفاظ کرام اور بہت سے سیاسی حضرات نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر جمعیت علماء حافظ محمد لئیق خان نے بتایا کہ مولانا پر جو زبردستی مذہب تبدیلی کا الزام ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے حکومت اس کی پوری اچھی طرح سے جانچ کرائے اور مولانا کو جلد از جلد با عزت رہا کیا جائے اگر مولانا کو اسی طرح قانون کے شکنجے میں مزید کچھ دن بھی رکھا گیا تو ہم تمام ہی مسلک کے لوگ اسی طرح کُل جماعتی کانفرنس کرکے سارے ہندوستان میں بڑے پیمانوں پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اُتر آئیں گے۔دریں اثناء کل جماعتی قائدین کی جانب سے منعقدہ بھارت بند کو کامیاب بنانے کی مسلم تاجروں کی جانب سے خواہش کی گئی ۔ لمرا گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ اجلاس میں شہر کے ممتاز تاجروں کے علاوہ جمعیت العلماء کے صدر حافظ محمد لئیق خان ، مولانا کریم الدین کمال صدر ملت ویلفیر سوسائٹی نظام آباد ، جماعت اسلامی کے احمد عبدالعظیم ، مولانا حیدر قاسمی ، شیخ حسین جماعت اسلامی ، وجہہ اللہ اہلحدیث ، محسن جوبلی ، افضل تیجان ، مولانا عبدالقیوم شاکر کے علاوہ دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اور کل جماعتی قائدین کی جانب سے منعقد ہ بھارت بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے شہر کے تاجروں سے رضاکارانہ طور پر بند میں حصہ لینے کی خواہش کی اور حکومت سے پرُ زور مطالبہ کرتے ہوئے مولانا کلیم صدیقی کو فوری رہا کرنے مطالبہ کیا ۔