نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو مولانا کلیم صدیقی کی اس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے بھتیجے کی برسی کے موقع پر یو پی میں داخلے کی اجازت مانگی تھی۔ مولانا پر تبدیلی مذہب کا مبینہ ریاکٹ چلانے کا الزام ہے اور انہیں اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ یو پی میں داخل نہیں ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ موت گزشتہ سال ہوئی تھی، خاندان میں دیگر افراد بھی ہیں، آپ کو تاریخ کے بارے میں پہلے ہی معلوم تھا۔ آپ پہلے بھی درخواست دے سکتے تھے کہ آپ کو جانا ہے لیکندرخواست (سماعت کیلئے) اب آ رہی ہے جبکہ رسومات مکمل ہو چکی ہیں۔