مونا لیزا کی جعلی پینٹنگ 53 کروڑ میں نیلام

   


دبئی : نامور مصور لیونارڈو ڈاونچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کی نقل 34 لاکھ ڈالر میں فرانس کے کرسٹی آکشن ہاؤس میں فروخت ہوئی ہے ۔انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق مونا لیزا کی نقل جسے ہیکنگ مونا لیزاکہا جاتا ہے ، کو آن لائن نیلامی میں 2 سے 3 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم یہ پینٹنگ اپنے تخمینے سے 10گنا زیادہ قیمت میں نیلام ہوئی۔کرسٹی آکشن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یہ پاگل پن ہے ، یہ ’مونا لیزا‘کی پینٹنگ سے متعلق ایک نیا ریکارڈ ہے۔