مونا لیزا کی پینٹنگ پر کیک پھینکنے والا شخص گرفتار

   

پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مونا لیزا کی پینٹنگ پر کیک پھینکنے والے 36 سالہ شخص کو گرفتار کر کے نفسیاتی نگہداشت کے سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر نے پیر کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے زمین کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے مناسب اقدامات نہ کیے جانے پر احتجاجاً ایسا کیا۔اپنی منفرد مسکراہٹ کی وجہ سے مشہور مونا لیزا کی یہ پینٹنگ گلاس کے شیشے کی وجہ سے محفوظ رہی اور بلٹ پروف شیشے کے کیس کی وجہ سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پیرس کے لوور میوزیم کے عہدیداروں نے اتوار کو پیش آنے والے اس واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔