مونگ کی امدادی قیمت پر خریداری کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت نے کم از کم امدادی قیمت پر موسم گرما کے مونگ کی خریداری کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 31 مئی 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اپنے ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کسان بھائیو، آپ کی دلچسپی کے پیش نظر، ریاستی حکومت نے کم از کم امدادی قیمت پر موسم گرما کی مونگ کی خریداری کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 31 مئی 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔