مونی رائے لگاتار تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف

   

گولڈ کے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکیں مونی رائے کا کہنا ہے کہ آنے والی فلم ’’برہمااسترا‘‘ میں سوپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب وہ خوشی سے بے قابو ہے۔ آر ایس ایچ گلوبل کی نئی برانڈ ایمبیسڈر بنیں مونی نے کہا میں امتیابھ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کے بعد خوشی سے مرسکتی ہوں۔ فی الحال مونی رائے بالی ووڈ میں کافی مصروف ہے۔ وہ جان ابراہام کے ساتھ ’’رومیو اکبر والٹر‘‘ راجکمار راو کے ساتھ ’’میڈ ان چینا‘‘ کی شوٹنگس میں بھی مونی رائے مصروف ہے۔ اس کے علاوہ مونی کے پاس کئی نئی فلموں کی اسکرپٹس ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ اس سال مونی رائے کی تقریباً آدھا درجن فلمیں ریلیز ہوسکتی ہیں۔