مووی 8 A.M. Metro ایک میچور کانٹنٹ پر مبنی سلجھی ہوئی دلچسپ فلم

   

ایم اے سلام (فلم جرنلسٹ)
رائٹر راج آر کے ڈائرکشن میں بنی مووی 8 A.M. Metro ایک میچور موضوع پر بنی دلوں کو چھو لینے والی دلچسپ فلم ہے اس فلم کی کہانی دو اجنبی کرداروں پریتم ( گلشن دیویا ) اور سیامی کھیر ( اہراوتی ) کے اردگرد گھومتی ہے ۔ اہراوتی جو اپنی بہن کی دیکھ بھال کرنے مہاراشٹرا سے حیدرآباد آتی ہے ان کی ملاقات میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پریتم سے ہوتی ہے جو ایک بینکر ہے ۔ دونوں کی ہر روز کی ملاقاتیں انہیں ایک دوسرے کے حالات اور خیالات شیئر کرنے کا موقع دیتے ہیں پھر یہ سلسلہ ایکدوسرے کی کتابوں سے تبدیلی ، کافی ہاوز پھر مون لائٹ واک تک آگے بڑھتا ہے ۔ یہی نہیں فلم کی کہانی میںکئی دلچسپ اور جذباتی موڑ ہے ۔ اس فلم کو دوسری فلموں سے ہٹ کر اس لیے بھی کہا جاسکتا ہے کہ فلم کے دوکردار جو شادی شدہ ہونے کے باوجود ایکدوسرے کے اچھے دوست ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کیا خود یہ اپنے اس رشتہ کو ہضم کرپاتے ہیں یا پھر سماج اسے قبول کرتا ہے یا نہیں ان کی دوستی کا رشتہ محدود ہوجاتا ہے ۔ یا آگے بڑھتا ہے ۔ مجموعی اعتبار سے فلم بہت اچھی ہے اسے دیکھنے کی سفارش کی جاسکتی ہے ۔ جس کی ان دنوں شہر کے ملٹی پلکس میں نمائش جاری ہے ۔ فلم کے لیے لکھی گئی گلزار کی تین نظمیں کافی معنی رکھتی ہیں سنیما آٹو گرافی شی کروپائی کی ہے جس کے کئی مناظر حیدرآباد میں میٹرو ٹرین میں فلمائے گئے ہیں ۔ فلم کو انیل لایم نے اچھا ایڈٹ کیا ہے ۔ فلم کے دونوں مرکزی کرداروں گلشن دیویا اور سیامی کھیر نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے ۔۔