موٹاپے سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد: موٹاپے سے دلبرداشتہ ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ سیف آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 26 سالہ سلوچنا نے خودکشی کرلی۔ سلوچنا جو خیریت آباد علاقہ کے ساکن یادگری کی بیوی تھی۔ یہ خاتون گردوں کے عارضہ میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے موٹاپے کا شکار تھی اور شدید پریشان ہوگئی تھی جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔