موٹرسائکل سوار بدمعاشوں نے پٹواری کو لوٹا

   

شیوپوری،19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں موٹرسائکل سوارتین بدمعاشوں نے ایک پٹواری کو لوٹ لیا۔سروایا پولیس ذرائع نے بتایا کہ امولی گھاٹی کے پاس کوٹہ ۔کانپور فورلین قومی شاہراہ پر کل دیررات موٹرسائکل سے کریرا سے آرہے وہاں کے پٹواری نریندر ریٹھوریا کو دوسری موٹرسائکل پر سوار تین نامعلوم بدمعاشوں نے اوورٹیک کرکے روکا۔اس کے بعد بدمعاشوں نے پستول کی نوک پر پٹواری کا موبائل فون اور تقریباً 12سوروپے نقد لوٹ لئے ۔پٹواری نریندر ریٹھوریا نے آج پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ شیوپوری میں رہتے ہیں۔کل رات واردات کے وقت وہ کریرا سے اپنے گھر آرہے تھے ۔