حیدرآباد: موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث عادی سارقین کی ایک ٹولی کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تیس لاکھ مالیتی مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 سالہ محمد رضوان اپنے ساتھیوں محمد یسین، میر حمزہ ، محمد واجد ، سید احمد مہدی ، ایم اے عزیز اور نعمان کی مدد سے سرقہ کرنے کے بعد مسروقہ مال فروخت کر رہے تھے۔