موٹر سائیکلوں کا سارق گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) اسپیشل زونل کرائم ٹیم ساوتھ زون اور چھتری ناکہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں موٹر سائیکل کا سرقہ کرنے والے بدنام زمانہ سارق آکاش کو گرفتار کرلیا۔ اپوگوڑہ کے ساکن آکاش اور محبوب نگر کا ساکن سہیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا جوائنٹ کمشنر پولیس سی سی ایس گجاراؤ بھوپال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان سارقوں کے قبضہ سے 16 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔ آکاش موٹر سائیکلوں کے سرقہ کے بعد سہیل کے حوالے کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی گئی تھیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے مالیتی موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ع