حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) موٹر سیکل اور موبائیل فون کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر آف پولیس کے پی ایچ بی مسٹر سائیدلو کے مطابق پولیس نے 28 سالہ وائی ومشی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو اسمارٹ فونس اور ایک ہونڈا شائین موٹر سیکل کو ضبط کرلیا جس کی کل مالیت ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ومشی کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ومشی کے پی ایچ بی کالونی روڈ نمبر 5 پر واقع ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ پولیس نے بوائز ہاسٹل کے مالکین اور ذمہ داروں کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی کو بھی ہاسٹل میں داخلہ دینے سے قبل ان کی جانچ کریں اور شناختی کارڈز حاصل کریں اور ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائیں ۔